پیرس ( نیوز ایجنسیز ) روم ماسٹرز کے بعد اے ٹی پی رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق اینڈی مرے بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ البتہ الینا سویتلانا تیزی سے خواتین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کی حامل جرمن اینجلک کربر کیلیے خطرہ بنتی جارہی ہیں۔ وہ رواں برس چار ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے، اسٹین واورنکا تیسرے، رافیل نڈال چوتھے اور راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روم ماسٹرز میں نواک جوکووچ کو شکست سے دوچار کرنے والے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔الیگزینڈر زریو نے روم ماسٹرز میں چار مرتبہ کے روم چیمپئن جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور پہلی بار ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ درجہ بندی کے مطابق سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے، سوئٹزرلینڈ کےا سٹین واورنکا تیسرے، ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال چوتھے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر پانچویں، کینیڈا کےمائلوس رائونک چھٹے، آسٹریا کے ڈومنک تھائم ساتویں، کروشیا کے میرین کلچ آٹھویں، جاپان کے کائی نیشیکوری نویں اور جرمنی کے الیگزینڈر زریو دسویں نمبر پر ہیں۔خواتین سنگلز کی رینکنگ میں جرمنی کی اینجلیک کربر پہلے ، سیرینا ولیمز دوسرے ،جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا تیسرے،سیمونا ہیلپ چوتھے اور گاربائن مگاروزا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی ہیں ۔ سیوتلانا چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔ ایلینا سیوتلانا نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 6-4، 7-5اور 6-1سے شکست دی تھی ۔ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا، برطانوی پلیئر جوہانہ کونٹا ، روس کی سیوتلانا کزنٹسووا اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا بالترتیب ساتویں ،آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔