باکو ( نمائندہ خصوصی) اسلامک گیمز میں شرکت کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم پیر کو وطن روانہ ہوگئی، جبکہ والی بال کے دو کھلاڑی عقیل اور عثمان بھی پاکستان واپس چلے گئے ہیں۔ قومی والی بال ٹیم کے دیگر کھلاڑی منگل کوورلڈ کوالیفائی رائونڈ میں حصہ لینے کے لئے منگل کو آذر بائی جان سے کر غزستان روانہ ہونگے۔