• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں ایک لاکھ90ہزاربوری گندم خریدی جاچکی،ڈی سی

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو 2لاکھ80ہزار بوری باردانہ کے اجراء کا ہدف پورا کر لیا جبکہ ابتک 1لاکھ90ہزار بوری گندم خریدی جاچکی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع گجرات کیلئے گندم خریداری کا ہدف2لاکھ 80ہزار بوری مقرر کیا پانچوں مراکز خریداری گندم پر کسانوں کو میرٹ پر باردانہ کے اجراء کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا گیا تھا، پانچوں مراکز خریداری پر گزشتہ روز2لاکھ80ہزار بوری باردانہ کے اجراء کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد مزید باردانہ کا اجراء روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچوں پر مراکز پر بڑی تعداد میں کسان گندم لیکر آرہے ہیں اور ابتک گندم خریداری کا 70فیصد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین