گجرات (نمائندہ جنگ) گارڈین عدالت گجرات میں بچوں کی والدین سے ملاقات کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کر دیا گیا جس کا افتتاح فاضل سیشن جج گجرات محمد تنویر اکبر نے کیا، اس موقع پر ایک مقدمہ میں والد کی اپنے تین بچوں سے ملاقات کرائی گئی۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے اس کاوش کو خاندانی تنازعات کے تصفیے کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ کمرہ مذکورہ کو عدالتی ماحول کے برعکس رنگ برنگے غباروں اور خوبصورت پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔