پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 353 نے کیبن میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان ایئرپورٹ ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنیوالا طیارہ پشاور سے کراچی جارہا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو جہاز سے اتار کر لائونچ میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ مائیکروو ویو اوون میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کیبن میں دھواں بھرنے اور تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔