راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے منگل کے روز قتل کے دو اور منشیات کے سولہ مقدمات سمیت مجموعی طور پر 46کیسوں کا فیصلہ سنایا جبکہ مختلف مقدمات میں 119شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں، سیشن کورٹس نے اٹھارہ فوجداری مقدمات کا فیصلہ سناکر دیگر مقدمات میں 63شہادتیں قلمبند کیں، اسی طرح سول عدالتوں نے اٹھارہ دیوانی کیسوں کے فیصلے سناتے ہوئے مجموعی طور پر 56گواہ قلمبند کئے۔ علاوہ ازیں نظرثانی کی دس اپیلوں پر بھی فیصلہ سنایا گیا، مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور بعض میں استغاثہ کی طرف سے ٹھوس شواہد پیش نہ کئے جانے پر رہائی کے احکامات جاری کئے گئے۔