گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مردم و خانہ شماری ایک قومی فریضہ ہے شہری مردم شماری ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تا کہ جس مقصد کے تحت مردم شماری کرائی جا رہی ہے ان کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ٹیمیں ہر شہر اور دور دراز دیہا ت کے ہر گھر کاا ندارج یقینی بنائیں ، ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے مردم شماری کے اہداف کا حصول بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے مردم شماری کے جاری عمل کا معائنہ کرنے اور کام کے معیار کے جائزہ کے لیے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کی طرف سے پُر کیے گئے ایف کیو سی فارمز کو بھی چیک کیا ۔