ملتان میں رفاہِ عام اسکول کے قریب پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 زیرحراست ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے لےجایا جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان کےساتھیوں نے حملہ کردیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تاہم ملزمان کےساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کا تعلق خانیوال سے تھا۔
مارے جانے والے ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔