• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،تنخواہ نہ ملنے پر خود کشی کرنے والا میونسپل کارپوریشن کا ملازم سپردِ خاک

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں تنخواہ نہ ملنے پر خود کشی کرنے والے میونسپل کارپوریشن کے ملازم کو سپردِ خاک کر دیا گیا، میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازم بوٹا مسیح نے 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی تھی، اسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، متوفی 7 بچوں کا واحد سہارا تھا، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس کے بیوی، بچوں کیلئے کوئی مالی امداد کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین