• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی نامور شخصیات ہمارے رابطے میں ہیں :شاہ محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں کا اقتدار ختم ہونے دیں، قوم کو بڑی خوشخبریاں دیں گے، اقتدار کی وجہ سے ان کے ساتھ نامور شخصیات ہمارے رابطے میں ہیں ،اقتدار میں آکر این اے 148کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے عوام کا قرض اتاریں گے، انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب میں سیاسی میدان صرف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان جمے گا، پی پی پی ہمیں دور تک نظر نہیں آرہی اور انشا ء اللہ پنجاب پی ٹی آئی کا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف یو سی 118بوٹے والہ کے زیر اہتمام چوہدری شکیل ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکر زکنونشن سے زین قریشی، ڈاکٹر اختر ملک،چوہدری شکیل ایڈووکیٹ ،چوہدری سعید کھرل،عبدالکریم ڈھلوں ،ڈاکٹر منظور احمد،چوہدری آصف،چوہدری مقبول کھرل،چوہدری جاوید کھرل،چوہدری طارق مانگٹ،احسن میتلا،فیاض چندھڑ اور شیخ خالد حکیم نے بھی خطاب کیا۔ 
تازہ ترین