ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر) حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر نے پہلی حج ٹریننگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اچھی کاوشوں میں حج بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ 2013ء سے لے کر اب تک حج درخواستوں کی وصولی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس بار حج درخواستوں کی ریکارڈ وصولی بہترین حج انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، وزارت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ٹریننگ نہ لینے والے فرد کا حج پر جانے کا استحقاق منسوخ کیا جا سکتا ہے، جنوبی پنجاب کی 32 تحصیلوں میں حج ٹریننگ کرا رہے ہیں، عازمین حج غفلت کرنے کے بجائے ورکشاپس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔