لاہور (کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے2پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ایس پی یو پنجاب لاہور سید علی محسن کو ایس ایس پی / ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز ایس پی یو پنجاب لاہور جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز ایس پی یو پنجاب لاہورحسن جمیل حیدر کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول سرگودھا کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔