• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی ارکان اسمبلی، مئیر سرگودھا اور ڈپٹی مئیر کی حمزہ شہباز سے ملاقات

سرگودھا (نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید،رکن پنجاب اسمبلی عبد الرزاق ڈھلوں،مئیر سرگودھا اسلم نویداور ڈپٹی مئیر بلال خان نے مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے حمزہ شہباز کو سرگودھا کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا اور فوری حل طلب مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی اور اپنی بنائی گئی سکیمیں بھی انہیں پیش کی گئیں جس پر انہوں نے سرگودھا کیلئے 1ارب80کروڑ کے سٹی پیکیج کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین