• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف باہر بیٹھ کر ڈکٹیٹ کررہا ہے، پارلیمان ریاست کے اندر ریاست کے سامنے بے بس ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (آ ئی این پی ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمان ریاست کےاندر ریاست کے سامنے بے بس ہے‘آرٹیکل 6بے سود ہوچکا ‘ جس نے آئین توڑا اس مشرف کو آپ عدالت میں نہیں لاسکے ‘مشرف باہر بیٹھ کر ریاست کو ڈکٹیٹ کررہا ہے‘ آئین و قانون کی بالادستی خواب بن گئی‘ اسمبلیوں کی مدت4سال کرنا مناسب نہیں‘5سالہ مدت ہی ٹھیک ہے ‘سینیٹ میں بجٹ پیش نہ کرنے کا جوازدرست نہیں۔ بدھ کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک روا نہیں رکھا جاتا آئین و قانون کی بالادستی خواب رہے گی‘انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں بجٹ سازی اور معاشی اختیارات کا مطالبہ1973ءسے کررہے ہیں ‘ سینیٹ وفاق کا نمائندہ ایوان،بالواسطہ انتخاب صرف ایوان بالا نہیں اسمبلی میں بھی ہوتا ہے ‘بالواسطہ  انتخاب کا بجٹ سے متعلق جوازپیش کرنا درست نہیں‘ اپنے دور میں سینیٹ میں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کی روایات قائم کیں۔
تازہ ترین