کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے باکو میں ہونے والی اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے پر قومی مینز ٹینس ٹیم اور کوچ کو خصوصی ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی ٹینس رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود عقیل خان کو ایک لاکھ روپے ملیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں محمد عابد ، مشتاق اور مزمل مرتضی کو فی کس 50 ہزار ملیں گے۔ ٹیم کوچ محبوب اے خان کو 30 ہزار دیئے جائیں گے۔