• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غر یب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرویز اشرف

بھمبر (نمائند ہ خصوصی) پا کستان پیپلزپا رٹی آزادکشمیر کے مر کز ی سینئر نا ئب صدر چو ہدری پرو یز اشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ کی بد تر ین حکومت کا اعزاز حا صل کر چکی ہے جس نے اپنے مختصر دور حکومت میں ظلم و انتقام کی نئی داستانیں رقم کی ہیں آج لوگ بر نا لہ سے لیکر اٹھمقام تک ظا لم حکمرانوں سے نجا ت کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ مخالفین نے میرا تمام ریکارڈ چھان مارا میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کمیونٹی ہال بھمبر کے احاطہ میں حکمرانوں کے خلاف پی پی پی کے احتجا جی دھر نے سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جس میں سینکڑوں لو گوں نے شدید گر می کے با وجود شر کت کی ۔چو ہدری پر ویز اشرف نے کہا کہ بر نا لہ سے لیکر نیلم تک انتقامی تبا دلوں اور جا ری منصوبوں کو رو کنے کی ایک لہر ہے مگر حکمرا ن طبقے سے ہم یہ کہتے ہیں کہ ریاستی حکومتوں کے سارے ادوار دیکھ لو ،تمہا را یہ9ما ہ کا عرصہ ان سب ادوار کے مقابلے میں سیاہ تر ین دور ہے جب غر یب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے بر نا لہ کا ایم ایل اے تو خو د ہی پرا جیکٹ لیڈر ،خود ہی تحصیلدار اور خود ہی سپلا ئر بن چکا ہے 7کروڑ کی جاری شدہ سکیموں کا حا ل یہ ہے کہ اس نے اس میں سے کروڑوں رو پے ہڑ پ کر نے کے دکاندار کارو پ بھی دھا ررکھا ہے جو چا ہتا ہے کہ 7کروڑ میں سے بڑا حصہ اس کے کا روبا ر میں جا ئے۔ چو ہدری پرو یز اشرف نے کہا کہ اسا تذہ قوم کے معما ر ہیں مگر جس طرح انکو تبا دلوں کے چکروں میں ڈا ل کر ذلیل وخوار کر ے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہ اس مقد س شعبہ کی تو ہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رات کے اندھیرے میں بجلی کے پو ل چوری نہیں کر تے حکو مت کو خبردار کر تا ہوں کہ اگر انہوںن ے انتقامی کا رو ائیاں بند نہ کیں تو ہم دن کی روشنی میں وہ کام کر یں گے جس کو دنیا دیکھے گی۔ چو ہدری پرو یز اشرف نے کہا کہ دنوں کی با ت ہے جب پا کستا ن سے ن لیگ رخصت ہو گی اور یہاں دال جو تیوں میں بٹے گی۔
تازہ ترین