• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گارڈز ڈیوٹی نہیں کرتے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہو گی،خورشید شاہ کا آئی جی اسلام آباد کو خط

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی سکیورٹی سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے اورخط کی کاپی وزارت داخلہ اورسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیج د ی ہے، خط میں کہاگیا کہ مجھے ملنے والے پولیس گارڈز کو اکثر اوقات کہیں اور ڈیوٹی پر بھجوا دیا جاتا ہے، خورشید شاہ نے کہاکہ چند روز قبل اسلام آباد ایر پورٹ پہنچا تو پولیس گارڈ کو فون کر کےو اپس بلا لیا گیا، خط میں کہاگیا کہ اگر ایسی صورتحال ہے تو حکومت پولیس گارڈ واپس لے لے اور اگرمجھے کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
تازہ ترین