کراچی (جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سی پیک کا کریڈٹ مانگنے والے کل ”دیوار چین “ پر بھی حق ملکیت جتائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں گفتگو کے دوران کیا۔ شو کے دوران مشاہد اللہ خان کے سامنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ (ڈمی) شیخ رشید سے تھا۔ ڈمی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں کسی ڈکٹیٹر سے بھی ہاتھ ملا سکتا ہوں ۔ اُنہوں نے مشاہد اللہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ اب تک وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟۔ اس بات کا مشاہد اللہ خان نے کیا جواب دیا اس کا خلاصہ پروگرام دیکھنے کے بعد ہوگا۔ ”رشید احمد بٹ سے شیخ رشید بننے تک کی داستان “ بھی پروگرام میں پیش کی جائے گی۔ ”رات کو کالے چشمے لگا کر سیاسی میٹنگز کیوں کی جاتی ہیں“ اس راز سے بھی پردہ اُٹھے گا۔ اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف بھی ”خبرناک “ میں لگے گی ۔ طنز و مزاح سے بھر پورپروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ جمعہ کی شب11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔