پشاور( خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سوات کے زیراہتمام یوتھ سپورٹس فیسٹیول ہاکی فائنل میں الیون سٹار نے سوات الیون کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا، الیون سٹار کی طرف سے امیر رحمان اور اسرار جبکہ سوات کی طرف سے موسیٰ خان نے گول کئے۔ ڈسٹرکٹ ناظم احمد علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر وسینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن ملک ودان خان، صدر عباس خان ،سیکرٹری سوات ہاکی ایسوسی ایشن موسیٰ خان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سوات اور لوکل گورنمنٹ سوات کے زیراہتمام ہاکی ٹورنامنٹ میں 16 کلبوں کی ٹیموں حصہ لیا ۔