گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)علماء و مشائخ اہل سنت کے وفد کی سی پی او اشفاق احمد خان سے ملاقات ،دوران ملاقات سی پی او اشفاق احمد خان نے علما ء سے گفتگو میں کہاکہ قانون سب کیلئے برابر ہے،تھانوں میں سائل اور عام شہریوں کے ساتھ مجرمانہ سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، علماء و مشائخ اور دینی جماعتوں کے تعاون سے فرقہ پرستوں اور امن دشمنوں کے گرد عرصہ حیات تنگ کر دیں گے۔