گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے وکلاء نے متفقہ محاذ تشکیل دے دیا اور جے آئی ٹی کی تحقیقات جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا وکلاء محاذ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور ق لیگ سمیت آٹھ جماعتوں کے وکلا شامل ہیںگزشتہ روز 8 اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء محاذ کے عہدیداران نے تحریک انصاف ڈویژنل لائیرز فورم کے صدر سعید احمد بھٹہ کی زیر صدارت مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔