گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے رمضان بازار جلالپور جٹاں، شاہ جہانگیر روڈ، ریلوے روڈ، ماڈل بازار اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر اکرام الحق بھی ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے انچارج متحرک و فعال رہ کر فرائض انجام دیں۔