گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول نے زائد المعیاد، بغیر لائسنس، جعلی ادویات فروخت کرنیوالے24اتائیوں ، میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف کیسز پراسکیوشن کیلئے عدالت بھجوانے کی منظوری دیدی،8کو وارننگ جاری کر دی ، کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، سیکرٹری بورڈ محمد وسیم، ڈرگ انسپکٹرز عطاالمصطفیٰ، اکرم رانا، فارماسسٹ ایسویسی ایشن کے ممبرنے شرکت کی۔