گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد تنویر اکبر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں، کچن اور جیل کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل سن کر حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔