• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ریسکیوزرائع کے مطابق نوشہرہ سانسی روڈ کے رہائشی افراد نے دودھ پیا تو 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں دو خواتین اور 3مرد شامل تھے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق دودھ میں چھپکلی گرگئی تھی جوہی گھر میں موجود افراد نے دودھ پیا تو تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین