• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے تحمل سے تمام الزامات کا سامنا کیا، مریم اورنگزیب

The Prime Minister Faces Charges Of Patience Mariyam Aurangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دل کے ساتھ عوام کا دل دھڑکتا ہے، انہوں نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھوربن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں آرہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا مقصد عوام کی کامیابی ہے، 2013ء میں پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ 2013ء میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے ،دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہا ہے،آج دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں، بیت المال کا بجٹ 2013ء کے بعد ڈبل کردیا گیا۔
تازہ ترین