کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں رسائی کا خواب لئے لندن پہنچ گئی، ٹیمکی قیادت تجربے کار فاروڈ حسیم خان کررہے ہیں،ٹیم کوالیفائنگ رائونڈسے قبل آئرلینڈ کیخلاف چھ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور منیجر حنیف خان ہیں۔ٹیم میں امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال، ابو بکر محمود، عماد شکیل بٹ، عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، محمد رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں۔، اس کے بعد ٹیم ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈمیں شرکت کیلئے10جون کو لندن پہنچے گی۔ کوالیفائنگ راو¿نڈ 15جون سے25جون تک کھیلا جائے گا۔ٹیم کے کوچ خواجہ محمدجنیدنے بتایاکہ کھلاڑی اس ایونٹ کے لئے ذہنی طور پرتیار ہیں اور اس کے لیے بہت محنت کی ہے،ہم پرفارمنس کے لیے جارہے ہیں اور بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کارکردگی دکھائی تو انعامات سے نوازیں گے۔