• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بھی ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

 مری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب ملکی اقتصادی ترقی کو بھی ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں، پاکستان بہت جلد دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے، حکومت کے اقدام سے دہشت گردی کے واقعات میں 85فیصد کمی ہوئی ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہاہے،پاکستان کے عوام گالی گلوچ اور بدتہذیبی کی سیاست کا جواب 2018ءکے عام انتخابات میں دیں گے اور محمد نواز شریف کو چوتھی بار بھی کامیاب کر کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کریں گے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں یونین کونسل روات میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں۔
تازہ ترین