لاہور( جنرل رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسپکشن ٹیم کی جانب سے مینیمم سروس ڈیلوری سٹینڈرڈز کے لئے مقرر کردہ تمام عشاریے عبور کرکے 100 میں سے 96.88 پوائنٹ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا -صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت علی جان خان نے ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ممبران، ری ویمپنگ ٹیم میں شامل افسران اور ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں تمام افسران و اہلکاران کی محنت اور مشترکہ کوششیں شامل ہیں -