• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 2نامعلوم افراد دم توڑ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 2نامعلوم افراد دم توڑ گئے۔ دونوں کے لواحقین بارے معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے دونوں کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے مردہ خانہ میں امانتاً رکھوا دی ہیں۔ تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹراسلم رجوکا نے بتایا کہ 27مئی کو بینظیر بھٹو ہسپتال میں ایک 50سالہ شخص کو داخل کرایا گیا جس کا نام وارث خان ولد اللہ دتہ سکنہ حسن ابدال ضلع اٹک لکھوایا گیا‘ جو 28اور29مئی کی درمیانی شب انتقال کر گیا۔ اسکے چہرے اور سر پر لمبے بال ہیں اور شلوار قمیص میں ملبوس ہے۔ مذکورہ شخص کے وارثوں بارے ہسپتال انتظامیہ کو علم نہ ہونے پر اُنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ چنانچہ پولیس نے لاوارث میت قبضے میں لیکر امانتاً ڈی ایچ کیو کے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہے۔ ادہر حضرو سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا 60سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا۔ اسکی میت بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دی گئی ہے۔
تازہ ترین