گوجرانوالہ،کامونکی،مریدکے(نمائندہ جنگ،نامہ نگاران)گوجرانوالہ میں گزشتہ رات تیز آندھی سے متعدد علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں بڑے درخت اور بورڈ زمین بوس ہو گئے اروپ سمیت ریجن بھر کے مختلف علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے رمضان المبارک میں لوگوں کو نماز وضو اورکھانا تیار کرنے میں مشکلات کا سا منا کرنا پڑا کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے روزہ دار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے سحری کے اوقات میں لوگ برتن اٹھائے سڑکوں پر لگے ہوئے ہینڈ پمپ ڈھونڈتے رہے ۔ کامو نکی سےنامہ نگارکےمطابق تیز آندھی سے ماڑی بھنڈراں فیڈر کی لائن کے پول گرنے سے 4دیہات مجو چک ، ونڈالہ ور کا ں ، ادھے اور کوٹ نثار کی 24گھنٹے سے بجلی بند ہے شدید گرمی سے روزہ دار نڈھال بچے خواتین ، بوڑھوں اور بیمار افراد کا براحال ہے 24گھنٹے گذرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ۔مریدکےمیں تاریں مختلف جگہوں پر ٹوٹنے سے شہر سمیت کئی علاقوں کی بجلی 5گھنٹے سے زائد دیر تک معطل رہی جس سے جہاں شہری پریشان رہے ۔