سرگودھا (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مہاجر کیمپ فیکٹری ایریا میں آلودہ پانی کی فراہمی کانوٹس لیتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ کو موقع پر جا کر معاملات کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔مہاجر کیمپ فیکٹری ایریا کی سو سے زائد خواتین پر مشتمل وفدنے ڈپٹی کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں علاقے میں گٹر ملے آلودہ پانی کی شکایت کی۔ خواتین نے آلودہ پانی کی بوتلیں بھی ڈپٹی کمشنر کودیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملہ کو موقع پر جاکر صورتحال کاجائزہ لے کر انہیں اورمیئر اسلم نوید کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔