وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورانِ تفتیش حسین نواز اور صدر نیشنل بینک کی طبیعت خراب ہونے کی تردید کردی ہے،ایمبولینس بلانے کا مقصد افرا تفری پیدا کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے دستاویزات بھی میڈیا کو جاری کی جارہی ہیں،دستاویزات کے اجراء سے وزیراعظم اور ن لیگ کو نقصان ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے دی نیوز میں شائع ہونے والی انصار عباسی کی رپورٹ کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔
اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے امید رکھتی ہیں کہ وہ نوٹس لے کر معاملے پر کارروائی کرے گی ۔