اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے فیصلے سے ان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ۔
شاہ محمود قریشی کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنی ذات سے قومی مفاد کو عزیز سمجھا، مقررہ مدت میں دیانت داری سےکام مکمل کرنے پر قوم آرمی چیف کو یاد رکھے گی۔