سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر سمیت گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی،شہر کی اکثر مارکیٹوں میں دوپھر کے وقت خریدار بھی معمول سے کم دکھائی دیئے تاہم رمضان المبارک کے باعث مارکیٹوں میں لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود بھی خریداری کی، حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم رہا اور اکثر شاہراہوں پر دوپہر کے وقت سناٹا چھایا رہا، واضح رہے کہ گذشتہ چندروز سے سکھر سمیت گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔