ملتان ( پ ر) حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر لوکل فنڈ آڈٹ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام بوسن ہال میں دوسرا سالانہ سیمینار ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ملتان محمد اکرم کی صدارت میں ہواجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن لوکل فنڈ آڈٹ علی مرتضیٰ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس رائو گلزار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس عامر حیات نے خطاب کیا، ڈائریکٹر محمد اکرم نے رولز اینڈ ریگولیشن سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف پہلوئوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔