• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کاسپریم کورٹ سے انصار عباسی کی خبر پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دی نیوز کے سینئر تحقیقاتی صحافی انصار عباسی کی خبر پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انصار عباسی نے جو خبر دی ہے اس میں حقائق کو دیکھاجائے۔ امید ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے گی کیونکہ جس جے آئی ٹی سے جانبداری کا تاثر آرہا ہو اس پر نوٹس لیاجائے، ہم نے جے آئی ٹی کے دوممبران کی ایسوسی ایشن کو جانبدار اور متعصب قراردیا تھا۔ ان کی ایسوسی ایشن کے بارے میں پورے پاکستان کو پتہ ہے، ہم نے جے آئی ٹی پرنہیں دوممبران پر اعتراض کیاہے، جے آئی ٹی کے ممبران بلال رسول اور عامرعزیز کو تحقیقات سے قبل ظاہرکرناچاہیے تھا کہ ہماری ایسوسی ایشن نہیں ہے اور ہم کارروائی شفاف طریقے سے کریں گے، شریف فیملی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور انصاف شریف فیملی کا بھی حق ہے ۔
تازہ ترین