کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں جمعرات سے آئرلینڈکے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ پہلا میچ یکم جون، دوسرا 3 جون اور تیسرا 4 جون کو کھیلے گی ۔ ٹیم10 جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15 سے 25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کریگی ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو ہالینڈ کے خلا ف دوسرا 16 جون کو کینیڈا کے خلاف تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں رسائی کے لئے ہمیں آئرلینڈ کے خلاف سیر یز سے اپنی کار کردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا۔