• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں معیار پر پورا نہ اترنے والے سٹالز بند کر دیئے جائینگے:میئر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مئیرملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے شمس آباد اور ممتاز آباد میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔ممتاز آباد میں موجود سٹال پر مطلوبہ معیار سے کم پھلوں کی فروخت پر مئیر نے برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے فوری طور پرمذکورہ سٹال کو ختم کرنے کے احکامات دیئے،مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے سٹال کو فوری طورپر بند کر دیا جائے گا، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات کی کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کوتاہی پر کارروائی ہوگی۔ دریں اثنا میئر ملتان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئےہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔
تازہ ترین