• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں میئر کاعملہ صفائی کے سکریننگ ٹیسٹ کا حکم

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اور چیئرمین سالڈ ویسٹ کمپنی شیخ ثروت اکرام نے تمام عملہ صفائی کے سکریننگ ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا گزشتہ روز آل سینٹری ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر آصف یوسف کی سربراہی میں وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ 16 سو کے قریب سینٹری ورکرز میں سے ساڑھے 3سو ورکرز مختلف بیماریوں کا شکار ہیں بعض ٹی بی دمہ اور کالے یرقان کے مریض ہیں ان تمام ورکرز کے سکریننگ ٹیسٹ کرواکر ان کا باقاعدہ سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنانے والوں کی اپنی صحت بھی ٹھیک ہو جس پر سٹی میئر نے فوری طور پر تمام ورکرز کا مفت سکریننگ ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں سٹی میئر اس معاملہ کے حل کیلئے سول ہسپتال پہنچے انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر انور امان سے ملاقات کی۔ اور انہیں عملہ صفائی کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں کہا کہ تمام سینٹری ورکرز کے سکریننگ ٹیسٹ کروانے کیلئے باقاعدہ کیمپ لگایا جائے ۔
تازہ ترین