سرگودھا (نمائندہ جنگ) کمشنر ندیم محبوب نے ڈویژن بھرمیں غیر قانونی کمرشل پراپرٹیز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بغیر منظوری رہائشی علاقوں کو کمرشل علاقوں میں تبدیل کرکے خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جس پر کمشنر سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے ایسی غیر قانونی پراپرٹیز کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی اور تمام اضلاع کے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی پراپرٹیز کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔