• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے ساحل پر بغیر منہ ، ناک اور آنکھ والی مچھلی کا انکشاف

Without The Coast Of Australia Mouth Nose And Eye Fish Revealed
آسڑیلیا کے ساحل پر ایک عجیب و غریب مخلوق کی موجودگی کا انکشاف ہواجسے آج سے پہلے نہیں دیکھا گیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ عجیب وغریب مخلوق بغیر منہ والی مچھلی ہے۔

سمندر کی گہرائی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے 4 کلو میٹر کے فا صلے سے اس مچھلی کا جدید کیمروں کی مدد سے بغور جائزہ لیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کی ناک اور آنکھ نہیں جبکہ اس کا منہ انتہائی باریک اور پتلا ہے جو اندر کی طرف ہے ۔روشنی کی مدد سےیہ سمندر کی گہرائی کے اندر چمکتی ہوئی نظر آتی ہے۔

اس کام کے لئے 27 سائنسدانوں کی ٹیم مو جو د تھی ۔ ٹیم لیڈر نے بتایا کہ ہم نے مچھلی کی نئی قسم دریا فت ہے اور ہمیں اس کےکئی ہزار نمو نے ملے ہیں۔اس کی مزید تحقیق میں دو ہفتے درکار ہیں ۔
تازہ ترین