• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر حیدر آباد میں رمضان کے دوران حلیم کی خریداری میں اضافہ

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مسلمان خواہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں ، اپنے اپنے انداز میں رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں۔بھارت کا شمار بھی ایسے ہی ملکوں میں ہوتا ہے جہاں مسلمان اپنی علاقائی ثقافت اورروایات کے مطابق رمضان کا استقبال منفرد انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔بھارتی شہر حیدر آباد میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مزیدار ڈش حلیم کی مانگ بڑھ جاتی ہے، اس شہر میںʼپستہ ہاؤسʼکی حلیم کو لوگ خاص طور پر پسند کرتے ہیں جو غذائیت سے بھر پور دہلی اور بمبئی کے عوام کی بھی پسندیدہ ڈش ہے۔اس موقع پر شہر بھر میں حلیم کے کئی اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں جسے خریدنے عوام کی ایک بڑی تعداد ان اسٹالز کا رخ کرتی نظر آتی ہے۔رمضان کے مہینے میں مشہور ہوٹلوں پر بھی خصوصی طور پر حلیم تیا ر کیا جاتا ہے اور لوگ دور دراز سے حلیم کھانے آتے ہیں۔ یہ ڈش بچوں بڑوں سب میں مقبول ہے۔
تازہ ترین