• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، مقبولیت، قدر وقیمت کے ساتھ چھٹی ٹیم ملتان کا اضافہ

ملتان (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت ، قدروقیمت کے ساتھ ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ملتان فرنچائز آئندہ برس پاکستان کے سب سے مقبول اور بڑے اسپورٹس ایونٹ میں چھٹی ٹیم کے طور پر شرکت کرے گی ۔ یہ 52 لاکھ امریکی  ڈالرز کے ساتھ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔2017 کے ایڈیشن سے قبل بھی گزشتہ سال چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پانچوں فرنچائزوں نے چھٹی ٹیم کی اس وقت شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری میں چھٹی ٹیم کے لیے پی سی بی کو دس سے زائد بڑی پیشکش موصول ہوئیں البتہ دبئی سے تعلق رکھنے والے بڑے پراپرٹی گروپ نے 5.2 ملین ڈالر کی بڑی پیشکش کے بعد ملتان ٹیم اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل  کراچی  کے  2.6 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگی ٹیم تھی۔
تازہ ترین