گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں سحری کے وقت کھاد کو چینی سمجھ کر کھا نے سے دو مزدوروں کی حا لت غیر ہو گئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیاامرت پو رہ میں دو مزدوروں حق نواز اور غلام فرید نے سحری کے وقت کھا د کو چینی سمجھ کر کھا لیا جس سے ان کی حا لت غیر ہو گئی تاہم دونوں مزدوروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر حق نواز کی حا لت تشو یشناک ہے۔