لندن(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ اوورسیز کونسل کے صدرافضال صدیقی اوراے پی ایم ایل برطانیہ کے چیف کوآرڈی نیٹر سعیداحمدبھٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے وعدے وفاکئے تھے۔ قوم کااس نازک دورمیں پرویز مشرف کوپاکستان کیلئے ناگزیرسمجھنا فطری ہے۔ پرویز مشرف کی پاکستانیت اورسیاست میں کوئی ابہام نہیں۔وہ آج بھی پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کابیڑااٹھائے ہوئے ہیں۔ پرویز مشرف اپنے ہم عصرسیاستدانوں کی طرح لچھے دارنہیں بلکہ پاکستان کے حق میں دوٹوک بات کرتے ہیں،ان کی باتوں سے ملک دشمن قوتوں کاپسینہ چھوٹ جاتا ہے۔ان کاسات نکاتی ایجنڈا روشن اورمضبوط پاکستان کی بنیادبنا۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ افضال صدیقی اور سعیداحمدبھٹی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں پاکستان کی معیشت کاگراف بلندہوا جبکہ ملک میںمعاشی سرگرمیوں کوتقویت ملی۔ پرویزمشرف نے ریاست کی بقاء کیلئے آئی ایم ایف اورورلڈبنک پرانحصار نہیں کیا تھا ۔ مشرف کے دوراقتداراورآج والے پاکستان میں بہت فرق ہے۔ پرویز مشرف نے قومی وسائل سے ورثہ میں ملے پیچیدہ عوامی مسائل کوشکست دی اوران کے بلدیاتی نظام سے ملک میں تعمیروترقی کاتسلسل اورسیاسی ومعاشی استحکام آیا تھا۔