راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نےجمعرات کے روز قتل کے ایک اور منشیات کے 8مقدمات سمیت مجموعی طور پر 29مقدمات کے فیصلے سنائے۔ اس دوران 82شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں۔ جمعرات کے روز سیشن کورٹس نے قتل کا ایک فیصلہ سنایا۔ اینٹی نارکاٹکس کورٹ نے منشیات کے 8کیسوں کے فیصلے سنائے جبکہ 37شہادتیں قلمبند کی گئیں۔ سول کورٹس میں مختلف مقدمات کے 15فیصلے سنائے گئے۔