ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کےلئےگزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاءمقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئےجس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے