گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں20کیسز کی منظوری دے دی گئی9کیسز کو نامکمل ہونے پر مسترد کرتے ہوئے مزید محکمانہ کار روائی کے لیے ایم سی اور متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا،ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں پر شورومز،دکانوں،کمرشل بلڈنگ،میرج ہال،کلینک اور دیگر کمرشل نوعیت کی عمارتوں کی تعمیر کے 29کیس کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیے گئے،کمیٹی نے 20کیسز کو بائی لاء ز پر پورا اترنے پر منظوری دی گئی،جبکہ 9کیسز کو نامکمل کاروائی کی بنیاد پر مسترد کیا گیا۔