گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ما ہ رمضان میں نا ئٹ کرکٹ کے نام پر بجلی کی چو ری ،گیپکو کی سر ویلنس ٹیمیں ناکام،مین تا روں پر کنڈیوں کے ذریعے کنکشن لگانے سے لاکھوں کے ٹرانسفارمر جلنے لگے، ما ہ رمضان کا مہینہ شروع ہو تے ہی شہریوں نے رات کو کرکٹ کھیلنے کیلئے مختلف مقامات پر میدان سجا لئے ہیں ، نما ز ترا ویح کے بعد کھیلی جانیوالی کرکٹ کیلئے شہریوں نے 500واٹ سے لیکر 1000واٹ کے بلب اور بر قی آلات کو جلا نے کیلئے واپڈا کی مین لائنوں پر برا ہ راست کنڈیوں کے ذریعے کنکشن کر لئے ہیں،شہر کے مختلف علا قے جن میں حافظ آباد رو ڈ،نو شہرہ رو ڈ،جناح رو ڈ ،گلہ با غبانپو رہ ،علا مہ اقبا ل رو ڈ ،گرجاکھ رو ڈ ،پرنس روڈ ،کچی پمپ والی، کچی فتو منڈ رو ڈ سمیت دیگر علا قوں میں نوجوان رات بھر کرکٹ کھیلتے ہیں اور یہ سلسلہ سحری تک جا ری رہتا ہے ،جس سے روزانہ کی بنیا د پر ہزا روں وا ٹ بجلی چو ری ہو رہی ہے ،برا ہ راست کنڈیا ں لگانے سے گیپکو کے متعدد ٹرانسفارمر ز جل چکے ہیں جس سے واپڈا کو لاکھوں روپے کا نقصان بردا شت کرنا پڑ رہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار ٹرپنگ سےبر قی مصنو عات جل جا تی ہیں لیکن گیپکو حکام کی سر ویلینس ٹیمیں کسی قسم کی کو ئی کا ر روائی نہیں کر رہیں، ایس ای کینٹ زاہد جاوید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کی آڑ میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔